sahafi qalooni mein ashiyaa e khoor o nosh saste daamon par fraham

صحافی کالونی میں اشیائے خورونوش سستے داموں فراہم۔۔

ایمرا پروفیشنل گروپ نے موبائل یوٹیلیٹی اسٹور کے ذریعے لاہور کی صحافی کالونی کے رہائشیوں کو سستے داموں اشیائے خورونوش فراہم کیں۔۔ صحافی کالونی کے رہائشیوں  کی بڑی تعداد نے چینی اڑسٹھ روپے کلو،  گھی ایک سو ستر روپے کلو، بیس کلو کے آٹے کا تھیلا آٹھ سو روپے میں خریدا جب کہ دالیں، چاول اور دیگر اشیا بھی کنٹرول ریٹ پر فراہم کی گئیں۔۔ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ۔۔ مہنگائی کے دور میں سستی اشیا ئے خورونوش کسی نعمت سے کم نہیں، صحافی کالونی کے رہائشیوں نے چیئرمین شوکت علی اور ایمرا پروفیشنل گروپ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں صحافی کالونی اور صحافیوں  کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں