samaa ke workers ko bara jhatka

سما سے برسوں پرانے پکے ملازمین فارغ۔۔

سمامیں اچانک برسوں پرانے اور ہر دکھ سکھ میں ساتھ دینے والے پرانے اور پکے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور بیورو کی اہم شخصیت اور کنٹرولر سمیت سترہ پکے ملازمین کو اچانک فارغ کردیاگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ان لوگوں سے زبردستی استعفے لئے گئے تاکہ من پسند لوگوں کو ان کی جگہ لایاجاسکے۔۔پپوکے مطابق فارغ کئے جانے والے کئی کئی سال سے کام کررہے تھے، کراچی سے دو این ایل ای، تین رن ڈاؤن پرڈیوسرز، ایک اسائنمنٹ ایڈیٹر اور ایک رپورٹر سے استعفا لیا گیا۔۔ اسی طرح لاہور بیورو سے بھی ہیڈ سمیت کئی لوگ نکالے گئے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ سما میں ایسے حالات دیکھ کر دیگر کارکنان میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے وہ بھی اب ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں اور اچھا موقع ملتے ہی ازخود استعفا دے کر سما چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔پپو کے مطابق سما میں کچھ اپنوں کو نوازا گیا تھا اور کچھ کو پروموٹ کیاگیا تھا جو اوقات بھول گئے اور ان برطرفیوں میں ان اوقات سے باہر لوگوں کا بھی ہاتھ بتایاجاتا ہے۔۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں