ramzan transmission se qabal log ibadat par taawajja dete the

چینی کے بائیکاٹ کی اپیل۔۔۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ بشریٰ انصاری شوگر مافیا کے خلاف میدان میں آگئیں اور انہوں ںے عوام کو چینی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے گڑ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔بشریٰ انصاری نے انسٹا گرام پر پوسٹ کی جس میں ایک مزدور گڑ بناتے ہوئے نظر آرہا ہے جب کہ تصویر پر یہ بھی عنوان موجود ہے کہ ملک پاکستان کے کسانوں کو مضبوط کیجیے۔شیئر کردہ تصویر میں یہ بھی لکھا ہے کہ صرف تین مہینے چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کریں اس طرح آپ کا پیسہ 15 شوگر مافیا خاندانوں کے بجائے 50 لاکھ کسانوں میں جائے گا۔ ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ اقوام کو کوئی اور نہیں بدلتا بلکہ اقوام خود اپنے آپ کو بدلتی ہیں اس لیے آپ سب اس مہم کا حصہ بنیں۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں