chairman ITNA ki tainaati keliye aik maah ki mohlat

ایک ماہ کی سائبرکرائم ٹریننگ میں کیا سیکھا؟

فیس بک گروپس میں ہونے والی لڑائیوں کا معاملہ اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گیا،عدالت نے معاملے پر ایف آئی اے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ فیس بک گروپس میں لڑائیوں پر اگر ایف آئی اے کارروائی کرنے لگی تو پھر باقی کام تو رہ ہی گئے،یہ تو مفاد عامہ کا سوال بھی ہے، ایف آئی اے ذاتی جھگڑوں میں پڑے گا تو اصل کام کون کرے گا؟ ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ایف آئی اے کو اب عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ فیس بک جھگڑے ایف آئی اے کا دائرہ اختیار ہیں، عدالت نے کہاکہ سائبر کرائم کے معاملے پر ایف آئی اے کے پاس تربیت یافتہ تفتیشی افسران کتنے ہیں؟، عدالت کا ایف آئی اے کی خاتون افسر سے استفسارکیاکہ کیا آپ کو سائبر کرائم سے متعلق کوئی ٹریننگ کروائی گئی ہے ؟ ، ایف آئی اے افسر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ جی، ہمیں ایک ماہ کی ٹریننگ دی گئی تھی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ ایک ماہ میں آپ کو کیا سکھایا گیا ہو گا ؟عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں