veena malik ke sabik shohar ki molana tariq jamil se madeed ki appeal

ویناملک نے مولانا طارق جمیل کو بھی بے وقوف بنایا۔۔

وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے اسے ’سکینڈل کوئین‘ اور ’ڈرامہ کوئین‘ قرار دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل کو بھی بے وقوف بنانے کا الزام عائد کر دیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق  اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اسد خٹک نے بتایا کہ وینا ملک ڈرامہ کوئین ہے جس نے مولانا طارق جمیل کو بھی بے وقوف بنایا۔ اس نے طلاق کے دوران مجھے اغواءبھی کروایا تھا، مولانا طارق جمیل اوربلبلے کے اداکار نبیل ظفر اس بات کے گواہ ہیں۔ اس نے مجھے گن پوائنٹ پر ایک گھر میں بند رکھا۔ اس دوران وینا نے مولانا طارق جمیل سے بھی جھوٹ بولا اور انہیں بے وقوف بنایا۔“ اسد خٹک کا کہنا تھا کہ ”میں شادی کے دو ماہ بعد ہی زاہدہ عرف وینا ملک کو طلاق دینا چاہتا تھا، جب اس نے لندن میں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ میں نے مولانا طارق جمیل سے فون پر رابطہ کیا اور بتایا کہ میں اسے طلاق دینا چاہتا ہوں تو انہوں نے مجھے سمجھایا۔ انہوں نے کہا کہ تم نے شوبز کی ایک عورت کے ساتھ شادی کی ہے۔ اسے وقت دو۔ اللہ اسے ہدایت دے گا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں