punjab university ka fm radio band

پنجاب یونیورسٹی کا ایف ایم ریڈیوبند۔۔

پنجاب یونیورسٹی کا ایف ایم ریڈیو سٹیشن کا ٹرانسمیٹر ایک دفعہ پھر خراب ہوگیا ۔ ایک ہفتے سے نشریات تعطل کا شکار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیٹر انسٹی ٹیوٹ کو تحفے میں دیا گیا تھا ۔ اس کی مدت دوہزار بارہ میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے ٹرانسمیٹر کئی دفعہ خراب ہوا ،تاہم اس دفعہ ٹرانسمیٹر بلاسٹ کرگیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیٹر عملے کی خرابی کی وجہ سے بلاسٹ ہوا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے ریڈیو کے لیے لگائی گئی بیٹریاں اور یو پی ایس بھی خرابی کررہا ہے جس کو ٹھیک نہیں کیا جارہا ۔ آئی سی ایس کی ڈائریکٹر نوشینہ سلیم کاکہنا ہے کہ ٹرانسمیٹر ٹھیک ہے جبکہ ترجمان جامعہ کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیٹر کی خرابی کی شکایت موصول ہوئی ہے ، جلداس کو ٹھیک کرلیا جائے گا ۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں