tiktokers sirf shohrat keliye betaab hein

سینئر ترین اداکارہ کو پی ٹی وی کا 14سوکاچیک۔۔

پی ٹی وی نے اداکارہ سیمی راحیل کو انکی خدمات کی بنیاد پر 1400 روپے کا چیک بھیج دیا۔سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ سیمی راحیل نے چیک کی تصویر لگاتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا حکومت اداکاروں کو ایسے عزت دے گی؟پی ٹی وی کی جانب سے 1400روپے کا چیک 6نومبر کو بھجوایا گیا تھا۔انہوں نے 1400روپے کے چیک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور لکھا کہ یہ چیک اس چیز کا اعتراف ہے کہ ریاست اپنے فنکاروں کو کس قدر پیار کرتی ہے ۔ پی ٹی وی نے اچھا کیا مذاق ہے ،یہاں کسی فنکار کی کوئی عزت نہیں ہے ،یہ لوگ فنکاروں کو گاجرمولی کی طرح سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی وی کی جانب سنیئر اداکار راشدمحمود کو 600روپے کا چیک بھجوایا گیا تھا جس پر شہریوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا تھا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں