naji university mein pehle digital media studio ka qayam

نجی یونیورسٹی میں پہلے ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیوکا قیام۔۔

محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدرپروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں اب بہت تیزی کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ، آج کے دور میں ڈیجیٹل میڈیا کے توسط سے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے پر انحصار بڑھتا جارہا ہے ،خاص طور پر کوویڈ 19کے عالمی بحران کی بنا پر تعلیمی اداروں کی بندش کے نتیجہ میں آن لائن تعلیم کی بنا پر اکیڈمک کیلنڈر وقت پر مکمل کرنا بہت آسان ہوگیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام یونیورسٹی کیمپس میں پہلے ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو کا افتتاح کرتے ہوئے ہوئے کیا جو نجی شعبہ کی یونیورسٹیوں قائم کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا ریکارڈنگ اسٹوڈیو ہے ۔اس اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ گرین کروم، لائٹ اور وائٹ بورڈ لیکچرز ریکارڈنگ بھی کی جاسکے گی ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر شعبہ جاتی سربراہان اور سینئر فیکلٹی ممبران بھی شریک تھے ۔ڈاکٹر زبیر شیخ نے یونیورسٹی کے اپنے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کے قیام کے بعد اب ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو کے قیام کو خوش آئیند قراردیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ اب ہمارے اساتذہ اور دیگر ماہرین اپنے لائیو لیکچر ز کے ذریعے آن لائن ایجوکیشن کی ضروریات کو با آسانی پورا کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس اسٹوڈیو کے قیام سے لائیو لیکچر ز کے ذریعے کلاسز اور ٹاک شوز کا اہتمام بھی کیا جا سکے گا ۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں