وڈیو وائرل کریں اور 15 کروڑ کا انعام جیتیں۔۔

ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کے لیے سنیپ چیٹ نے اپنے صارفین کے لیے انتہائی شاندار اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سنیپ چیٹ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو صارف سنیپ چیٹ پر ایک وائرل ویڈیو تیار کرے گا ، کمپنی کی طرف سے اسے 10لاکھ ڈالر (تقریباً 15کروڑ روپے) انعام دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق سنیپ چیٹ کی طرف سے ’سپاٹ لائٹ‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد ٹک ٹاک کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔ اس فیچر میں آپ ہوبہو ٹک ٹاک کی طرح ویڈیوز پوسٹ کر سکتے ہیں۔ صارفین کو انعام پانے کے لیے اسی فیچر میں ویڈیو پوسٹ کرنی ہو گی اور اگر وہ ویڈیو وائرل ہو گئی تو انہیں انعام میں یہ خطیر رقم مل سکتی ہے۔ اس کے لیے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں۔ پہلی شرط یہ ہے کہ اکاﺅنٹ 16دن پرانا ہونا چاہیے، ویڈیو میں کاپی رائٹس کی خلاف ورزی نہ کی گئی ہو، منشیات وغیرہ کا استعمال نہ ہو۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں