urwa or farhan ke rishtay drop scene

عروہ حسین کی علیحدگی  نہیں ہوئی۔۔

گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چند برس قبل نکاح کے بندھن میں جڑنے والے فرحان سعید اور عروہ حسین  کی اب علیحدگی کی خبریں متعدد ویب سائٹ پر جاری ہوچکی ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ دوںوں شخصیات نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ویب سائٹس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تین سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والے فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان اب اختلافات کافی بڑھ چکے ہیں تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔قبل ازیں عروہ نے ٹی وی شو کے دوران میزبان صنم بلوچ کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں پتا چلے کہ فرحان سعید دوسری شادی کر رہے ہیں تو وہ شادی رکوانے کے لیے نہیں جائیں گی اور اُن کے فیصلے پر خاموشی اختیار کریں گی۔واضح  رہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اُن کے نکاح کی تقریب لاہور کی بادشاہی مسجد میں ہوئی تھی۔دریں اثنا نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اداکارہ عروہ حسین کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی اور داماد کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں کی طلاق کا کوئی کیس عدالت میں نہیں چل رہا اور وہ ہنسی خوشی اپنے گھر میں موجود ہیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں