کراچی کے علاقے پاکستان چوک ایس ایم لاءکالج کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سےجنگ پریس کے سیکورٹی سپر وائزر سمیت دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان چوک ایس ایم لاءکالج کے قریب نو تعمیر شدہ پیپلز اسکوئر کے سامنے تیز رفتار دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے دونوں 20منٹ تک جائے وقوعہ پر پڑے رہے تاہم بعد ازاں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونو ں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اسپتال میں جاں بحق 35سالہ نوجون کی جیب سے ملنے والے جنگ پریس کے کارڈ سے اسکی شناخت گلزار ولد گل اسلام کے نام سے ہوئی متوفی جنگ پریس میں سیکورٹی سپر وائزر تھا جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔۔

Facebook Comments
