sahafio ke hukook ke liye qanoon saazi

صحافیوں کے حقوق کے لئے قانون سازی جاری۔۔۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں صحافت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا اہم ستون ہے صحافتی برادری نے جمہوریت کی بحالی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کا مکمل ادراک ہے اور حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے ساتھ ساتھ صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اور اُن کی سکیورٹی کے لیے اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب کے صدر ضیاء الرحمن کی سربراہی میں 14 اراکین پر مشتمل صحافیوں کے ایک وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں