aik or turkish drama ptv par chalega

ایک اور ترکش ڈرامہ پی ٹی وی پر چلے گا۔۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ’ارطغرل  غازی‘ کے بعد ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کو اردو میں ڈب کر کے ’راہ عشق‘ کے نام سے نشر کیا جائے گا۔سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے حالیہ ٹوئٹر پیغام کے میں بتایا گیا ہے کہ ’راہ عشق‘ جلد نشر کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نےصوفی ازم پر مبنی معروف ترکش سیریز ’یونس ایمرے‘ پاکستان میں ٹیلی کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کی اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کرکے پی ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کرنے کی خواہش کا بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ دیریلش ارطغرل ‘ تحریر کرنے والے مہمت بزداغ نے ہی معروف سیریز ’یونس ایمرے‘ کو بھی تخلیق کیا ہے۔اناطولیہ کے اِس درویش، صوفی بزرگ اور خداداد صلاحیتوں کے مالک شاعر مولانا جلال الدین رومی کے ہم عصروں میں شامل تھے اسی لئے انہیں ’رومی ثانی‘ کہا جاتا ہے۔ترکی کے سرکاری چینل پر نشر کی جانے والی مقبول سیریز ’یونس ایمرے‘ 2015 میں نشر ہونا شروع ہوئی جو دو سیزن پر مشتمل ہے، دونوں سیزن کی مجموعی اقساط کی تعداد 44 ہے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں