ertugrul ghazi islami riwayaat ke mutabiq hai

وینا ملک کی آڈیو لیک، سابق شوہر کو غلیظ گالیاں۔۔

حال ہی میں اداکارہ و ماڈل وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے اپنی سابق اہلیہ کو بچوں کو دبئی سے پاکستان اسمگل کرنے اور بدنام کرنے کے الزامات کے تحت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔اور اب وہ اپنی سابق اہلیہ کی مبینہ آڈیو سامنے لے آئے ہیں، جس میں وینا ملک کو گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق  آڈیو  میں اداکارہ کو غصے میں گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔آڈیو میں مبینہ طور پر وینا ملک کو سابق شوہر کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ان کی چار بہنیں اور والدہ یہیں پاکستان میں رہتی ہیں اور اداکارہ ان کے ساتھ کچھ برا کرنے کی دھمکی دے رہی ہیں۔آڈیو میں وینا ملک کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ انہیں سابق شوہر دبئی کورٹ کی کیا دھمکیاں دے رہے ہیں، وہ ان کی بہنوں اور والدہ کے ساتھ کچھ کریں گی۔ساتھ ہی وینا ملک کو سابق شوہر کو غلیظ گالیاں بھی دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔مختصر آڈیو میں مبینہ طور پر وینا ملک سابق شوہر کو کہتی ہیں کہ وہ کسی سے نہیں ملیں اور ساتھ ہی انہیں گالیاں دے کر دھمکی دیتی ہیں کہ وہ ان کے پیسے انہیں واپس کردیں۔رپورٹ کے مطابق اس بات کی آزادانہ تحقیق نہیں ہوسکی کہ مذکورہ آڈیو وینا ملک کی ہی ہے یا وہ ایڈٹ شدہ آڈیو ہے۔وینا ملک نے بھی سابق شوہر کی جانب سے ان کی مبینہ آڈیو سامنے لے کر آنے پر تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں