senior sahafi ke farmhouse par qabze ki muzammat

سینئر صحافی کے فارم ہاؤس پر قبضے کی مذمت۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی اور آپ نیوز کے ڈائریکٹر نیوز عمران میر کے لاہور میں 6 ایکڑ اراضی پر قائم فارم ہائوس پر پولیس کی سرکردگی میں قبضہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو وزیراعظم  عمران خان کے کرپشن اور لوٹ مار سے پاک پاکستان کے وژن کے خلاف قرار دیا ہے۔ پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی۔ جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن ۔سینئر نائب صدر خرم پاشا۔ نائب صدر یوسف عباسی۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی۔ جوائنٹ سیکرٹری نصراللہ ملک۔خزانچی بدر ظہور چشتی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور شہر میں سینئر صحافی کے فارم ہائوس پر قبضہ ہو جانا افسوس ناک اور ظالمانہ ہے ۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا ایک واضح موقف ہے لیکن بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ لاہور جیسے شہرمیں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی سرکردگی میں  قبضہ مافیا سر گرم نظر آتا ہے ۔ جبکہ اس سے زیادہ شرمناک بات یہ ہے کہ عمران میر کے زرعی فارم ہائوس پر قبضہ میں پی ٹی آئی کے ایک ایم این اے اور رہنمائوں کا نام۔آر رہا ہے جن کا تعلق خیبر پختون خواہ سے ہے۔ پی یو جے کے صدر قمر بھٹی نے وزیر اعظم عمران خان ۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ۔آئی جی پولیس ۔ چیف سیکرٹری پنجاب ۔سی سی پی او لاہور اور دیگر حکام سے اس قبضہ کا نوٹس لینے اور زمین کا قبضہ واپس عمران میر کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں