میڈیا مالکان کی جانب سے پیداکردہ میڈیا کے مصنوعی بحران میں دو چینل بک گئے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا چینل بزنس پلس اور ذائقہ چینل ان کے لواحقین نے فروخت کردیئے۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ چینلز کی خریدوفروخت کی ڈیل کروڑوںمیں ہوئی ہے، پپو کے مطابق یہ دونوں چینلز نیوٹی وی اور نئی بات پبلی کیشنز کے مالک پروفیسر چودھری عبدالرحمان نے خریدے ہیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ بزنس پلس کو نیو پلس اور ذائقہ ٹی وی کو نیو اسٹار کا نام دیا جائے گا۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ نیواسٹار کو انٹرٹینمنٹ چینل بنا کر بہت جلد لانچ کردیاجائے گا جب کہ بزنس پلس جو کہ نیوپلس کے نام سے آن ائر کیا جائے گا اسے بیک اپ کے طور پر رکھا جائے گا۔۔

Facebook Comments
