do channels bik gaye

دو چینل بک گئے۔۔

میڈیا مالکان کی جانب سے پیداکردہ میڈیا کے مصنوعی بحران میں دو چینل بک گئے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا چینل بزنس پلس اور ذائقہ چینل  ان کے لواحقین نے فروخت کردیئے۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ چینلز کی خریدوفروخت کی ڈیل کروڑوںمیں ہوئی ہے، پپو کے مطابق یہ دونوں چینلز نیوٹی وی اور نئی بات پبلی کیشنز کے مالک پروفیسر چودھری عبدالرحمان نے خریدے ہیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ بزنس پلس کو نیو پلس اور ذائقہ ٹی وی کو نیو اسٹار کا نام دیا جائے گا۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ نیواسٹار کو انٹرٹینمنٹ چینل بنا کر بہت جلد لانچ کردیاجائے گا جب کہ بزنس پلس جو کہ نیوپلس کے نام سے آن ائر کیا جائے گا اسے بیک اپ کے طور پر رکھا جائے گا۔۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں