sindh bhar ke press clubs par aaj ahtejaj ka aelaan

پی ایف یوجے کا اپاہج بنانے کی سازش۔۔

خصوص رپورٹ۔۔

محترم صدر،سیکرٹری جنرل ، ایف ای سی ممبران پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس،السلام علیکم۔۔جناب عالی؎۔۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس(پی یو جے) کے الیکشن گزشتہ سال کی طرح اس بار پھر نہیں ہوسکے ۔ماضی کی طرح اچانک پھر سے آئین کو نظر انداز کر کے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔آئین کے مطابق 30اکتوبر تک لسٹ فائنل ہونا اور 30 جنوری تک پنجاب  یونین  آف جرنلسٹس ( پی  یو جے )کے الیکشن ہونا ہوتے ہیں مگرایسا کچھ نہیں ہوا ۔پی یوو جے کی فیس بھی نہیں جمع کی گئی ۔آئین میں واضح کیا گیا ہے کہ سالانہ چندہ نہ دینے والے اراکین ووٹ کا حق استعمال کرنے کا حق نہیں رکھتے ، یعنی الیکشن میں حصہ بھی نہیں لے سکتے۔الیکشن کروانے کے بجائے اپنے من پسند لوگوں میں عہدے بانٹ دیئے گئے۔حالانکہ اراکین کی بڑی تعداد فیس ادا کرنے کی خواہشمند تھی لیکن فیس وصول کرنے والا کوئی نہیں تھا ۔پی یو جے عہدیداروں کے اس اچانک کیے جانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ(بی ڈی ایم) ڈیلی گیٹس بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔ اس کا نہ تو کوئی شیڈول جاری ہوا نہ الیکشن کمیشن کہیں نظر آیا ۔پھرپی یو جے کے عہدیداروں کیلئے جن افراد کے ناموںکا اعلان کیا گیا اس میں این جی او، پرنٹنگ پریس اورشعبہ اشتہارات کے ملازم بھی شامل ہیں۔اب اس پی یو جے کوپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ( پی ایف یوجے) کا الیکشن جیتنے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ میرا پی ایف یو جے سے سوال ہے کہ جو لوگ پی یو جے میں متحرک ہونا چاہتے تھے اور الیکشن لڑنا چاہتے تھے ان کو الیکشن لڑنے کے حق سے کیوں محروم رکھا گیا ہے ؟پی یو جے عہدیداروں کی اس نامزدگی کی کیا آئینی حیثیت ہے اور کیا پی ایف یو جے کا بھی ایسے ہی انتخاب ہونا ہے ؟ میری پی ایف یو جے سے درخواست ہے کہ وہ پی یو جے عہدیداروں کے اس اعلان نامزدگی کو مستر کردے ، ایک عبوری کمیٹی بنائے اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے) کا الیکشن کروائے ۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں  ہونے والی بی ڈی ایم کے موقع پر بھی پی یو جے کے الیکشن میں اسی طرح کیا گیا تھا تب بھی میں نے یہ معاملہ اُٹھایاتھا تو صرف تنقید کرکے معاملات ختم کردیئے گئے تھے البتہ پی یو جے سمیت تمام یونٹوں کو آئین کے تحت الیکشن کروانے کا پابند بنایا گیا تھا اور واضح کیا گیا تھا کہ مستقبل میں کسی کا سب و ینشن کی ادائیگی سمیت آئین پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کا کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ آئین پرمکمل طور پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

جناب عالی !مےڈےا مالکان کے ایجنٹ صحافیوں کی حقیقی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کو اپاہج بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ میں یہ معاملہ پی ایف یوجے کے نوٹس میں لارہا ہوں تاکہ اسے بی ڈی ایم کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے اور الیکشن ٹربیونل بھی بنایا جائے جو غیر آئینی نامزدگی کے حوالے سے فیصلہ کرے ۔ آئین پر مکمل عملدرآمد ممکن بنایا جائے جبکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس سے انحراف یونین سے غداری ہے ۔

نوٹ ! اس کی کاپی پی ایف یو جے کی الیکشن کمیٹی کو بھی ارسال کی جارہی ہے تاکہ وہ بھی آئین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے متذکرہ حالات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے ۔

نوٹ ! اس کی ایک  کاپی بی ڈی ایم کے موقع پر تمام مندوبین کوبھی فراہم کی جائے۔محمد قیصرچوہان،ممبر:پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یوجے)

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں