مشکل حالات سے نکلنے کے لیے صحافیوں کی “ڈیجیٹل کمیونٹی” تشکیل دے دی۔۔

لاہور کے متحرک صحافی سید بدر سعید نے میڈیا انڈسٹری کے حالات، بڑھتی بےروزگاری ، کم تنخواہوں اور لیٹ سیلری سمیت  صحافی کمیونٹی کو درپیش دیگر مشکلات کے پیش نظر صحافیوں کی معاشی خودمختاری کے نظریہ کے تحت  ڈیجیٹل میڈیا  کمیونٹی تشکیل دے دی ہے جس کا مقصد شعبہ صحافت سے منسلک افراد کو جدید سکلز سے روشناس کروانا ہے ۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے “بدر سعید ڈیجیٹل کمیونٹی ” کے نام سے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا جس میں پہلے ہی روز تین سو کے لگ بھگ صحافی شامل ہو گئے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سید بدر سعید نے کسی صحافی کو از خود اس گروپ میں ایڈ نہیں کیا بلکہ واٹس ایپ لنک چند گروپس میں شیئر کر دیا تاکہ صرف وہ صحافی شامل ہوں جو ڈیجیٹل سکلز سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہوں ۔ سید بدر سعید لاہور پریس کی گورننگ باڈی کے منتخب ممبر ہیں اور مسلسل تیسرے سال الیکشن جیتے ہیں ۔ گزشتہ برس بھی انہوں نے “آرٹیفیشل انٹیلیجنس فار میڈیا ” کے نام سے ممبران کو پریس کلب میں  تین ماہ کے کورس کی ٹریننگ دی تھی ۔ اس بار انہوں نے آن لائن ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔اس گروپ میں لاہور پریس کلب کے علاؤہ اسلام آباد پریس کلب اور کراچی پریس کلب کے سینئر  صحافی بھی شریک ہو چکے ہیں ۔ اس گروپ کا مقصد ڈیجیٹل سکلز سیکھنا اور سکھانا ہے جس کے تحت مختلف سکلز سے متعلق آن لائن لیکچرز ، ٹریننگ سیشن ہوں گے جبکہ سائبر سکیورٹی سے متعلق  مختلف ٹپس بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ سینیئر صحافیوں کی جانب سے ان اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا ہے ۔ سید بدر سعید تین کتب کے مصنف ہیں ۔ قومی سطح کے میڈیا ہاؤسز میں اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔ ان دنوں ایک ادارے کے بیوروچیف ہیں لیکن صحافی کمیونٹی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ٹرینر کے طور پر بھی شہرت رکھتے ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں