hukumat peca par qanoon saazi khatam kare 125

حکومت پیکا پر قانون سازی ختم کرے، رضاربانی۔۔

سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم سے اظہار رائے کی آزادی متاثر ہو گی، حکومت اس قانون سازی کو ختم کرے ، اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025کی منظوری قابل مذمت ہے۔ یہ بل ایگزیکٹو کنٹرول کے تحت اتھارٹیز قائم کرکے اظہار رائے کی آزادی کو مزید متاثر کریگا۔ یہ بل نہ صرف میسج کے مواد پر بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم چلانے والوں کو بھی اختیارات دیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں