shorts videos dekhne walo ki tadaat tees arab hogyi

یوٹیوبرز پرمزید چوبیس فیصد ٹیکس عائد

تحریر: عامر سید،یوٹیوب سرٹیفائڈ

یو ٹیوب نے غیر امریکی یوٹیوبرز پر ٹیکس عائد کردیا۔۔ٹیکس فارم جمع نہ کرانے کی صورت میں کل آمدن پر %24  ٹیکس لاگو ہوگا۔۔دنیا کے سب بڑے سوشل وڈیو پلیٹ فارم “یو ٹیوب” نے غیر امریکی کانٹنٹ کرئیٹرز (یو ٹیوبرز) پر بھاری ٹیکس عائد کردیا۔ 9 مارچ 2021ء کو یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ ای میل میں تمام چینل اونرز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ رواں سال جون سے قبل تمام یوٹیوبرز کو اپنی ٹیکس کی تفصیلات ایڈ سینس کو مہیا کرنا لازمی ہوں گی۔ جس کے بعد یو ٹیوب امریکی ٹیکس قوانین کے مطابق امریکی ناظرین سے کمائی گئی آمدن پر ٹیکس وصول کرے گا۔ یہ ٹیکس امریکا اور دیگر ممالک کے مابین ٹیکس معاہدے کی شرح کے مطابق عائد کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ پاکستان امریکا کے مابین ٹیکس معاہدے کے مطابق ٹیکس وصولی کی شرح پانچ فیصد یا اس سے بھی کم ہے۔ ٹیکس صرف امریکی ویوز سے حاصل شدہ ویوز پر لاگو ہوگا۔

یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ گوگل کا یہ فیصلہ امریکی ٹیکس قوانین کے عین مطابق ہے۔ ٹیکس فارم جمع کرانے کا طریقہ کار اور دیگر تفصیلات جون سے قبل ای میل کردی جائیں گی۔۔ مقررہ مدت میں ٹیکس فارم نہ جمع کرانے کی صورت میں چینل کی کل آمدنی ( گلوبل ویوز) سے چوبیس فیصد ٹیکس خودکار نظام کے تحت وصول کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یوٹیوب پارٹنرز یا ملٹی چینل نیٹورک (ایم سی این) سے جڑے ہاکستانی چینلز سے جنوری 2020ء سے یہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ اس سال ٹیکس نیٹ میں اب تمام انفرادی چینلز، یوٹیوبرز، کانٹنٹ کرئیٹرز کو شامل کردیا گیا ہے۔

اس فیصلے سے کانٹنٹ کرئیٹرز بے چینی اور الجھن کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی یو ٹیوبرز کو اگر مزید تفصیلات یا ٹیکس فارم کے حوالے سے معلومات، طریقہ کار یا معاونت درکار ہو تو پاکستان میں یوٹیوب کی پارٹنر اور ایم سی این ہولڈر ڈجیٹل ایجنسی “ڈی باکس پرائیویٹ لمیٹڈ” سے رابطہ کرسکتے ہیں جہاں یوٹیوب سرٹیفائڈ پروفیشنل ٹیم ہمہ وقت معاونت و مشاورت کے لئے موجود ہے۔(عامر سید،منیجنگ ڈائریکٹر۔۔ ڈی باکس ڈجیٹل ایجنسی، یوٹیوب سرٹیفائڈ)۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں