111

آفس بوائز کی تنخواہیں صحافیوں سے زیادہ۔۔۔

 

نائنٹی ٹو نیوز انتظامیہ کے عجیب و غریب فیصلے نے تمام ملازمین کو حیران و پریشان  کردیا۔۔ نیوز ڈپارٹمنٹ میں آفس بوائز کی تنخواہیں کیمرہ مین، این ایل ای اور بعض اسائنمنٹ ایڈیٹرز سے بڑھ گئیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ نائنٹی ٹو نیوزکے مالک نے ملک میں جاری مہنگائی کو دیکھتے ہوئے ورکرز کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا، ابھی معاملات فائنل ہورہے تھے کہ یہ اپ ڈیٹ سامنے آئی کہ آفس بوائز اور دیگر ہیلپنگ اسٹاف کی تنخواہوں میں تو اضافہ کر دیا گیا ہے، لیکن نیوز کے کسی بھی ملازم کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ پپو کا کہنا ہے کہ تنخواہیں بڑھانا یا نہ بڑھانا چینل کے مالک یا چینل انتظامیہ کی صوابدید ہے، لیکن نیوز اسٹاف میں بے چینی اس وقت پھیلی جب انہیں معلوم پڑا کہ باورچی، آفس بوائے، سیکیورٹی گارڈ اور دیگر اسٹاف کی تنخواہیں ان سے زیادہ بلکہ کچھ صورتوں میں دگنی ہیں۔ اس حوالے سے چینل کے پڑھے لکھے ورکرز میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ پپو کے مطابق تنخواہ کم ہونا یا زیادہ ہونا قسمت کی بات ہے، لیکن سفید پوش ملازمین کو اس بات کی پریشانی ہے کہ کس کی کتنی تنخواہ ہے، یہ اب نچلی سطح کے ملازمین کو بھی معلوم ہو چکا ہے، اور ایسے میں بہت سے لوگ شرمندگی کے باعث اپنے ماتحت ورکرز سے بات کرتے ہوئے ہچکچاتے ہیں۔اس حوالے سے ارشاد عارف صاحب سے کم تنخواہوں والے صحافی ورکرز کی خصوصی میٹنگ بھی کرائی گئی تھی، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پپو کاکہنا ہے کہ چینل مالک کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی ہے اور ورکرز کی پریشانیاں بتائی ہی نہیں جاتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

”آفس بوائز کی تنخواہیں صحافیوں سے زیادہ۔۔۔“ ایک تبصرہ

  1. سچل نیوز نیٹورک میں ایک ہی اینکر رکھا ہے اور ہفتہ وار کوئی چھٹی نہی جب کے بھرتی وقت یہ بات طئے ہوئی تھی کے دوسرا اینکر رکھلینگے تو ہفتہ وار چھٹی مل جایئگی رمضان میں یہ بات ہوئی اور آب جب چھٹی کا تقاضہ کیا گیا تو 8 گھنٹے کی شفٹ 9-10 گھنٹے کی کردی گئی اور کہا گیا کے آگر چھٹی کروگے تو 5ہزار کاٹینگے جبکے بھرتی کرتے وقت اس طرح کی کوئی بات نہہ کی گئی یہاں تک کے عید کہ بھی ایک چھٹی نہی دی گئی ایک نیوز اینکر جسکی تنخواہ 70 ہزار ہے نہ پک اینڈ ڈروپ اور اسکو ایک چھٹی کرنے پر 5 ہزار کاٹنے کی دھمکی دی جائے ایسا محسوس ہو رہا ہے ستر ہزار میں غلام خریدلیا ہے آخر کب تک میڈیا کے ورکرز یہ ظلم سہیں؟

تبصرے بند ہیں