social media door rehta hu | Haris Rauf

سوشل میڈیاسے دوررہتاہوں، حارث رؤف۔۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں عمدہ پرفارم کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد سوشل میڈ یا پر ان کی خوب تعریف ہوئی ۔کچھ عرصہ قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے حارث روف کی سلیکشن پر سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا لیکن پھر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں عمدہ پرفارمنس پر سوشل میڈ یا صارفین نے ان سے معافیاں بھی مانگیں ۔اب سوشل میڈ یا کے حوالے سے حارث روف کا بیان بھی سامنے آگیا ۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان نے مجھے یہ بات سمجھائی تھی کہ سوشل میڈ یا سے دور رہنا ہے ، اس لیے مجھے نہیں پتہ کہ میرے بارے میں کون کیا بات کر رہا ہے۔حارث روف نے کہا کہ میں سوشل میڈ یا کو نہیں دیکھتا میر ی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس پر دھیان دوں، میں کوشش کرتا ہوں کہ جو ذمہ داری مجھے دی جائے اسے پورا کروں ، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بعض اوقات آپ باولرز کو سکور بھی پڑتا ہے ،میں ان چیزوں کی پرواہ نہیں کرتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں میچ میں اچھی چیزوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتا ہوں اور بری چیزوں کو دہرانے سے بچتا ہوں ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں