hatak izzat bill sahafion ki mushawirat se laenge 297

ہتک عزت بل صحافیوں کی مشاورت سے لائیں گے، عظمی بخاری۔۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ہتک عزت کا قانون تمام صحافیوں کی مشاورت سے لائیں گے، ہمارا ایجنڈا صرف فیک نیوز کا خاتمہ ہے۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر کل تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو پنجاب اسمبلی بلا لیا گیا ہے، تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے آج  12 بجے اسمبلی میں وزیر اطلاعات کے آفس میں ملاقات ہوگی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے ہتک عزت قانون سے متعلق صلاح مشورہ ہوگا، ہم جھوٹی اور من گھڑت افواہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں