shohar maafi de chuka hai | Dania Malik

عامر لیاقت کا تیسری اہلیہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کا اعلان۔۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کی شوبز میں انٹری کی طرف اشارہ دے دیا اور کہا کہ میں دانیہ کو اپنے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں لیکر آؤں گا۔  ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ  وہ اُردو فلکس کے ساتھ بھی کچھ ڈرامے کررہے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی تیسری بیوی دانیہ کو بھی ان ڈراموں میں ساتھ لیکر آئیں۔خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں