مظہر برلاس اور عمار برلاس کے بھائی کے ایصالِ ثواب کیلئےدعائیہ تقریب 57

مظہر برلاس اور عمار برلاس کے بھائی کے ایصالِ ثواب کیلئےدعائیہ تقریب

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر ممبر مظہر برلاس اور عمار برلاس کے بھائی کے ایصالِ ثواب کے لیے نیشنل پریس کلب میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،دعائیہ تقریب میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی، سابق صدور نیشنل پریس کلب طارق چوہدری، اظہر جتوئی اور حاجی نواز رضا، جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ، سابق سیکرٹری نیشنل پریس کلب خلیل احمد راجہ، سابق صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے شکیل احمد، ممبران گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب عامر رفیق بٹ اور مدثر لانگ سمیت سینئر صحافیوں قیصر مرزا، خاور نواز راجہ، جاوید، میاں اختر حسین، ناصر میر، ڈاکٹر عبدالودود قریشی، سجاد اظہر، قربان ستی،غلام حسین مغل، وقار فانی مغل، تاجر رہنماء سرفراز مغل سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، دوست احباب اور نیشنل پریس کلب کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے مظہر برلاس اور عمار برلاس سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ پیارے بھائی کی جدائی ایک بڑا صدمہ ہے، ایسے مشکل وقت میں صحافتی برادری اپنے ساتھیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں