معروف کالم نگار کے ڈیرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔۔۔ 32

معروف کالم نگار کے ڈیرے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔۔۔

رانا محمد شفیق خاں پسروری کےڈیرے پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کردی۔تفصیلات کے مطابق ممتاز مذہبی اسکالر،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ،ممبر قرآن بورڈ،ممبر رویت ہلال کمیٹی،مرکزی نائب امیر جمعیت اہلحدیث پاکستان اور کالم نگار رانا محمد شفیق خان پسروری کے ڈیرہ چوک لال مسجد میں نامعلوم شرپسند ملزمان نے رات کے اندھیرے فائرنگ کر دی ۔ ڈیرے کے مرکزی گیٹ پر8 فائر لگنے سے گیٹ میں سوراخوں کے واضح نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ رات2 سے 3 بجے کے درمیان پیش آیا ،خوش قسمتی سے اس وقت ڈیرہ پر کوئی موجود نہیں تھا۔ نامعلوم ملزمان نے ڈیرے کے مرکزی گیٹ کو نشانہ بناتے ہوئے آٹھ فائر کیے۔ گولیوں کے واضح نشانات گیٹ پر موجود ہیں، جبکہ فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ گولیاں گیٹ کو چیرتی ہوئی اندر کافی فاصلے پر رکھی کرسیوں تک جا لگی. پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ فائرنگ میں ملوث نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں