کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری کا کہنا ہے کہ آج نیوز کے سینئر کیمرہ مین شہادت بلوچ کی حالتِ خطرے سے باہر ہے اوراس کی حالت اب کافی بہتر ہوگئی ہے۔ شہادت بلوچ آئی سی یو میں نہیں ہے وارڈ میں زیرعلاج ہے، بات چیت کر رہا ہے ہم سب کو اس کی جلد مکمل صحتیابی کے لئے دعا کرنی چائیے۔۔جناح اسپتال میں زیرعلاج شہادت بلوچ کی عیادت کرتے ہوئے سردار لیاقت کشمیری کا کہنا تھا کہ تاخیر سےاور کئی کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنا کا گھناؤنا عمل تقریبآ ہر میڈیا ھاؤس میں جاری ہے اور ایسے اخبارات بھی ہیں جہاں سات سے اٹھ ماہ کی تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں جو قابل مذمت شرمناک اور اذیت ناک عمل ہے شہادت بلوچ کی بیماری کو اس گھناونے عمل سے جوڑنا زیادتی ہے وہ ایک لمبے عرصے سے آج نیوز سے وابستہ ہے میری خود شہادت کی فیملی سے بات چیت ھوئی رات گئے میں خود اسپتال میں تھا اور وہ اس بات پر نالاں اور ناراض ہیں جو کچھ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ لیٹ ھوتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ ملتی نہیں شہادت بلوچ کی صحتیابی کا انتظار کریں،سیاست نہ کریں،ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ادارے سے اس کی دیرینہ وابستگی کا بھی خیال کیا جائے وہ اگر کہتا ہے کہ ادارہ میری بیماری کا ذمہ دار ہے تو زبیریوں کا مکمل گھیراؤ کریں گے شہادت بلوچ کے یو جے اور پریس کلب کا سرگرم ممبر ہے ہم سب اس کے بہترین علاج معالجے کا بندوبست کریں اور یقین ہے کہ شہادت کو تمام طبی سہولیات فراہم کروانے میں کامیاب ھو جائیں گے زبانی کلامی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے آزمائش کے اس موقع پر کے یو جے شہادت بلوچ اور ان کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے دعا ہے اللہ شہادت کو جلد صحت یاب کرے آمین۔۔۔
78
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل