انفوٹینمنٹ پروگراموں کے معروف میزبان آفتاب اقبال نے پپو کی خبر کی تصدیق کردی۔۔ پپو نے انتیس اکتوبر کو عمران جونیئر ڈاٹ کام پر اپنی ایک مخبری میں انکشاف کیا تھا کہ خبریار کی دو اہم وکٹیں گرگئیں، ہنی البیلا اور آغا ماجد کے پروگرام چھوڑنے سے متعلق قارئین کو آگاہ کیا تھا۔۔ خبریار ٹیم کے اہم کھلاڑی سلیم البیلا کے یوٹیوب چینل پر تازہ انٹرویو میں آفتاب اقبال نے من و عن وہی بتایا جو پپو نے مخبری میں بتایا تھا، آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ ہنی البیلا بیماری کی وجہ سے چھٹی پرتھا، اسی دوران اس نے فیصل آباد جا کر کریم والوں کا ایک فنکشن اٹینڈ کیا۔۔ جس کی وجہ سے ہمارے راستے جدا ہوگئے۔۔ آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ ہنی البیلا کے لئے ان کے دروازے کھلے ہیں جب بھی ان کا موڈ ہو وہ ایک فون کرکے آجائیں۔۔۔

Facebook Comments
