کراچی کی مقامی عدالت نے مرید عباس قتل کیس میں 26 نومبر کو مفرور ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ مریدعباس قتل کیس میں مدعی مقدمہ نے عادل زمان کواشتہاری قراردینے کی درخواست جمع کرا دی، مدعیہ زارا عباس کے وکیل جبران ناصر نے تحریری درخواست عدالت میں پیش کی۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ کیس میں ایک سال گزرچکاہے ملزمان پرابھی تک فردجرم عائدنہیں ہوسکی ہے،مفرور ملزم عادل زمان کی وجہ سے کیس تاخیر کا شکار ہے، مفرور ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے میں تاحال پولیس ناکام ہے ۔پولیس نے مفرور ملزم عادل زمان کی گرفتاری کیلئے مہلت مانگ لی،پولیس نے کہاکہ پولیس کی ٹیم عادل زمان کو گرفتار کرنے کیلئے خیبرپختونخوا میں موجود ہے،عادل زمان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،عدالت نے 26 نومبر کو مفرور ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

