کراچی یونین آف جرنلسٹس نیوز ون ٹی وی کی انتظامیہ اور صحافی تنظیموں کے مابین نومبر 2019 میں ہوا معاہدہ مسلسل وعدہ خلافیوں پر سامنے لے آئی ہے یہ معاہدہ ایک سال پہلے 27 نومبر 2019 کو نیوز ون کے سینئر رپورٹر سید محمد عرفان کے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرجانے کے بعد نیوز ون انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں تنخواہوں کی ادائیگی کا شیڈول دیتے ہوئے اپریل 2020 تک تمام واجبات کی ادائیگی اور تنخواہیں وقت پر ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن انتطامیہ کی جانب سے یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا نیوز ون کی انتظامیہ کی جانب سے معاہدے پر چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد جاوید نے دستخط کیے تھے جبکہ صحافی تنظیموں کی جانب سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی، کے یو جے کے صدر حسن عباس، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران، سیکریٹری ارمان صابر، کے یو جے دستور کے صدر طارق ابوالحسن، جنرل سیکریٹری محمد عارف خان اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طحہ عبیدی نے معاہدے کے فریق کے طور پر دستخط کیے تھے اس سے پہلے نیوز ون کی انتظامیہ نے 19 فروری 2019 کو کراچی پریس کلب میں جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی سے ملاقات میں بھی تنخواہوں کی ادائیگی کا ایک شیڈول دیا تھا لیکن اس پر بھی بدعہدی کرتے ہوئے عملدرآمد نہیں کیا گیا اور آج بھی نیوز ون میں کئی کئی ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہیں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوز ون کی انتظامیہ مسلسل وعدہ خلافیوں کی مرتکب ہوئی ہے اس لیے اس کے وعدوں پر مزید اعتبار نہیں کیا جاسکتا کے یو جے نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سابق معاون خصوصی طاہر اے خان کی اس وعدہ خلافی کا نوٹس لیں اور انہیں پابند کریں کہ وہ فوری طور پر اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات ادا کریں کے یو جے نے چیف جسٹس سپریم کورٹ، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے نیوز ون کی انتظامیہ کی جانب سے تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ کیے جانے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کے یو جے جلد نیوز ون کے دفتر کا گھیراو کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے یاد رہے کہ رواں ماہ 27 نومبر کی نیوز ون کے سینئر رپورٹر سید محمد عرفان کی پہلی برسی ہے۔


