olaad ki judai ne gulokaara ko haspataal pohonchadia

اولاد کی جدائی نے گلوکارہ کو اسپتال پہنچادیا۔۔

گلوکارہ صنم ماروی کو اولاد کی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کے باعث شدید ڈپریشن ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا۔گلوکارہ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ گزشتہ کئی دن سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھیں، جس وجہ سے اچانک ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا اور انہیں ہسپتال جانا پڑا۔صنم ماروی کے مطابق ان کی حالت خراب ہونے کے باعث انہیں چند گھنٹوں تک ہسپتال رکھ کر ان کا علاج کیا گیا۔صنم ماروی نے ہسپتال سے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہیں بستر پر لیٹے ہوئے اور ویل چیئر پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ چند دن قبل ان کے بیٹوں مصطفی اور ورد علی کی سالگرہ تھی مگر وہ ایسے موقع پر بھی ان سے دور تھے ، جس وجہ سے انہیں شدید تکلیف ہوئی۔صنم ماروی نے لکھا کہ اس سے زیادہ تکلیف کی بات یہ ہے کہ ان کے بڑے بیٹے بہلول علی کا سکول بند کرواکر انہیں گلوکاری پر لگا دیا گیا ہے۔ ، جس وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں