sindh high court mein press room ka ifteta

سینئرصحافیوں سے لوٹ مار، ایس ایس پی سے جواب طلبی۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے سینئر صحافیوں سے لوٹ مار اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ایس ایس پی ملیر عرفان بہاد سے جواب طلب کرلیا۔۔ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف جسٹس کے کے آغا کااظہار برہمی۔۔عدالت نے  ایس ایس پی ملیر، ایس ایچ او  تھانہ شاہ لطیف اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے بائیس دسمبر کو  کیس سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔درخواست جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے دائر کی۔۔ عدالت نے کراچی پولیس کے حکام سے سوال کیا کہ ۔۔بتایا جائے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے کیا اقدامات کئے؟؟خواجہ نوید احمد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چوبیس اکتوبر کو سینئر رپورٹرز رانا لیاقت، اسحاق تنولی، خواجہ منصف اور علی حسن کو اسلحہ کے زور پر لوٹا گیا۔۔ سینئر صحافیوں سے ڈاکو موبائل فونز، نقدی اور اہم دستاویزات لوٹ کر فرار ہوئے، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا۔۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں