bhaarti mawaad ki adaigian foran rokne ka hukum

بھارتی مواد کی ادائیگیاں فوری روکنے کا حکم۔۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم زی فائیو کو سبسکرپشن کی مد میں جانے والے پیسوں پر پابندی لگادی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھارتی آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم زی فائیو کی ادائیگیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت زی فائیو کے ذریعے پاکستان مخالف پراپیگنڈا کر رہا ہے۔اسٹیٹ بینک نے یہ قدم کابینہ ڈویژن کی ہدایات پر اٹھایا ہے اور تمام بینکوں کو پابند کیا ہے کہ وہ سبسکرپشن کی مد میں جانے والی رقم کی ادائیگیاں روک کر 13 نومبر تک آگاہ کرے۔ دریں اثنا روزنامہ جنگ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کی جانب سے احکامات ملنے کے بعد بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام بینکس بھارتی مواد کی ادائیگیاں فوری طور پر روک دیں۔وفاقی کابینہ نے تمام بھارتی مواد کے لیے ادائیگی روکنے کی ہدایت کر دی۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بینک زی فائیو ویڈیو آن ڈیمانڈ، و دیگر بھارتی مواد کی ادائیگیاں روک دیں۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو وفاقی حکومت کے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک وفاقی حکومت کے احکامات کی پاسداری پر 13 نومبر تک رپورٹ جمع کرائیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں