ریڈیوکے برطرف ملازمین نے عدالت سے رجوع کرلیا۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے ریڈیو پاکستان کے برطرف 27 ملازمین کی درخواست پر سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی ریڈیو ، ڈائریکٹر ایڈمن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیرا وائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار وکیل نے کہاملازمین پندرہ سال سے زائد عرصہ سے کام کر رہے ہیں،ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ نے بغیر نوٹس اور بغیر وجہ بتائے برطرف کردیا، 2007اور 2012 میں اسی کیٹیگری کے کچھ جونیئر ملازمین کو ریگولر کیا گیا،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں