saniha motorway par short film maqbool hone lagi

سانحہ موٹروے پر شارٹ فلم مقبول ہونے لگی۔۔

لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر مبنی شارٹ فلم ’’اب بس‘‘  یوٹیوب پر یہ مختصر فلم لوگوں میں بے حد پسند کی جارہی ہے۔ دوماہ قبل لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے سانحے نے جہاں پورے پاکستان کو جھنجھوڑکر رکھ دیاتھا، وہیں اس واقعے نے خواتین کے تحفظ سے متعلق کئی سوالات کھڑے کردئیے کہ کیا ہمارے ملک میں اکیلی عورت بالکل محفوظ نہیں۔ان تمام سوالوں کو اجاگر کرتی مختصر فلم ’’اب بس‘‘ یوٹیوب پر ریلیز کی گئی ہے۔ فلم میں صنم سعید نے مایا کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے فلم میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جسے کسی ایمرجنسی کی وجہ سے اپنی بیٹی کے ساتھ اکیلے رات میں سفر کے لیے نکلنا پڑتا ہے۔ لیکن سفر کے لیے نکلنے سے پہلے وہ اپنے تحفظ کے لیے کیا کیا تیاریاں کرتی ہیں یہی اس فلم کی اصل کہانی ہے۔فلم کے آخر میں نہایت مضبوط پیغام دیا گیا ہے’’ اکیلی عورت ذمہ داری ہوتی ہے موقع نہیں‘‘ اس پیغام کو لوگوں میں بے حد پسند کیا جارہا ہے اور لوگ ہدایت کار محسن طلعت کی کاوش کو بہت سراہ رہے ہیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں