mubashir luqman ke cricketers par match fixing ke sangeen ilzamat

اینکرپرسن مبشرلقمان پر فرد جرم عائد۔۔

کراچی میں سیکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل نے معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی اور اینکر پرسن مبشر لقمان پر فرد جرم عائد کردی ہے، فرد جرم جے ایس بینک کی جانب سے دائر پرائیوٹ کمپلینٹ پر کی گئی جس میں جے ایس بینک کے خلاف مبینہ گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے پر ہتک عزت کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے، گزشتہ روز عقیل کریم ڈھیڈی اور مبشر لقمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے کارروائی آگے بڑھانے کے لیے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی ہے، یاد رہے کہ سینئر صحافی رانا عظیم کو اسی مقدمے میں 12 اکتوبر 2019 کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور ان کے مقدمے کو علیحدہ کردیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف جے ایس بینک نے پرائیوٹ کمپلینٹ نمبر 1559/2018 دائر کررکھی ہے جس میں ہتک عزت سے متعلق موقف اختیار کیا ہے کہ مبشر لقمان نے جے ایس بینک اور جے ایس بینک کے سابق چیئرمین کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ مہم چلائی اور اس سلسلے میں 15 ،26 مارچ 2018 اور 2 اپریل 2018 کو نجی ٹی وی چینلز پر گمراہ کن پروگرامات کیے گئے جن میں ملزمان نے جے ایس بینک خاص کر گروپ کے سابق چیئرمین کے خلاف بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے اور چیئرمین نیب کا نام استعمال کرتے ہوئے نہ صرف جے ایس بینک اور اس کے سابق چیئرمین کو بدنام کیا بلکہ میڈیا ٹرائل کے ذریعے ان پر الزام کے ساتھ ساتھ انہیں مجرم اور قصوروار بھی ٹھہرادیا، مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے ان الزامات کے سلسلے میں ثبوت پیش نہ کرنے پر پیمرا نے نجی ٹی وی چینل پر تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جے ایس بینک نے اپنے مقدمہ میں موقف اختیار کیا کہ عقیل کریم ڈھیڈی جو کہ ان کے کاروباری حریف ہیں انہیں بیٹھا کر پروگرام کرنا اور من گھڑت الزامات عائد کرنے کا مقصد جے ایس بینک کی بدنامی کرکے اسے مالی نقصان اور اس کی اخلاقی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف تھا، لہذا ملزمان کے خلاف پی پی سی کی زیر دفعہ 499اور دفعہ 120اے زیر دفعہ 34 کو ملا کر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں