pakistani adakar ki film oscar award keliye namazd

پاکستانی اداکارکی فلم آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد۔۔

کینیڈین نژاد پاکستانی اداکار علی کاظمی کے مرکزی کردار پر مبنی سری لنکا کی خانہ جنگی، سیاست اور نوجوان لڑکے کے جنسی رجحانات پر مبنی فلم ’فنی بوائے‘ کو آسکر ایوارڈ 2021 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔سری لنکن نژاد کینیڈین ناول نگار شیام سلوادرئی کے 1994 میں شائع ہونے والے ناول ’فنی بوائے‘ پر بنائی گئی فلم کو 10 دسمبر کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔اداکار علی کاظمی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ فلم ‘فنی بوائے’ کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ورائٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ فنی بوائے فلم آسکر ایوارڈز 2021 میں بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی دوڑ میں کینیڈا کی نمائندگی کرے گی۔ٹیلی فلم کینیڈا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرسٹا ڈیکنسن نے کہا کہ رواں سال 11 فلموں کو نامزد کیا گیا ہے اور ہم پراعتماد ہیں کہ دیپا مہتا کہ فلم فنی بوائے اکیڈمی کے اراکین کو پسند آئے گی جس طرح 2007 میں ‘واٹر فلم’ پسند آئی تھی۔کینیڈا میں فلموں کو نامزد کرنے والی کمیٹی 20 افراد پر مشتمل ہیں جس میں اہم حکومتی ایجنسیز اور نیشنل فلم انڈسٹری ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ ہونے والی 10 فلموں کی فہرست 9 فروری کو جاری کی جائے گی اور 15 مارچ کو 5 نامزدگیوں کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد 25 اپریل کو 93ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی۔’فنی بوائے‘ کی ہدایات معروف بھارتی فلم ساز دیپا مہتا نے دی ہیں، جنہوں نے ماضی میں ’فائر، واٹر، ارتھ اور مڈنائٹ چائلڈ‘ جیسی معروف فلمیں بنائی ہیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں