قبضہ مافیا کے تین اہلکار گرفتار، چینل کے کارڈز برآمد۔۔

کراچی کے علاقے شارع فیصل پولیس نے فلیٹوں پر قبضہ کرنے والے گروہ کی تین لیڈیز ملزمان کو بروقت گرفتار کر کے فلیٹ پر قبضہ ہونے سے بچا لیا ۔فلیٹ کی مالک مہر عمر صدیقی نے  پولیس کے اعلی افسران ۔15 مددگار پولیس ۔اور تھانہ شاہراہ فیصل  کی کارکردگی کو سراہا ۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک بیس میں واقع نعمان ایونیوکے ایک فلیٹ کے مالک نے چھ نومبر کی رات آٹھ بجے مددگار ون فائیو کو اطلاع دی کہ  اس کے فلیٹ پر کچھ خواتین اور مرد قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور زبردستی گھر میں داخل ہوگئے ہیں بروقت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 لیڈیز  ملزمان  ۔ شاہدہ رشید زوجہ عبدالرشید بٹ ۔(2) خالدہ پروین زوجہ ابو بکر صدیق ۔(3)  سائرہ زوجہ رشید احمد قبضہ کے اقدام پر گرفتار کرلیا ۔جبکہ لیڈیز ملزمان کا  ایک ساتھی عبدالرشید بٹ موقع سے فرار ہوگیا ۔گرفتارملزمان نے  بتایا کہ ان کو فلیٹ پر ساجد نامی شخص نے بٹھایا تھا اور کہا تھا کہ کام ہونے پر ان کو خرچہ دے گا ۔ملزمان کی جامع تلاشی کے دوران شاہدہ رشید کے پرس سے نیوز ون ٹی وی چینل کے پریس کارڈ  جس میں شاہدہ رشید ریسیپشنسٹ ۔اور اس کے شوہر عبدالرشید بٹ انوسٹیگیشن کرائم رپورٹر درج ہے  جب  کہ  گرفتارملزمہ خالدہ پروین کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقہ کی بد نام عورت ہے اور اس پر کورنگی کے علاقے میں پلاٹوں  اور مکانات پر قبضوں کے مقدمات اور بے شمار درخواستیں موجود ہیں اور یہ گروہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فلیٹوں اور مکانات پر قبضہ کرتے ہیں اور عدالتوں کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی اور بے بنیاد سول سوٹ اور پٹیشن دائر کرتے ہیں تاکہ پراپرٹی کے اصل مالک کو الجھا کر رکھا جائے اور وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکیں ۔پولیس کے بروقت اقدام پر نعمان ایونیو کے رہائشیوں نے قبضہ مافیا گروہ کی گرفتاری پر سکھ کا سانس لیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں