جج رخصت پر، مریدعباس قتل کیس کی سماعت ملتوی۔۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی رخصت کے سبب اینکر مرید عبا س قتل کیس کی سماعت14 نومبر تک ملتوی کردی۔۔کراچی سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر مدعیہ زارا عباس اپنے والد کے ہمراہ موجود تھیں جبکہ ملزم عاطف زمان کو بھی پیش نہیں کیا گیا تاہم مذکورہ جج کی رخصت کے سبب سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14نومبر تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ پولیس مفرور ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں