khabaryaar ki do ehem wickets gir gyin

“خبریار” کی دو اہم وکٹیں گر گئیں۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نیونیوز پر چلنے والے مزاحیہ شو خبریار کی دو اہم وکٹیں گر گئیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ آفتاب اقبال کی ٹیم سے ہنی البیلا اور آغا ماجد نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔۔ پپو کے مطابق ہنی البیلا بیماری کی وجہ سے چھٹی پر تھا، اس دوران اس کا آپریشن بھی ہوا، لیکن چھٹیوں کے دوران ہی اس نے فیصل آباد میں ایک شو کرلیا جس کی مخبری ہونے پر آفتاب اقبال نے انہیں اپنی ٹیم سے علیحدہ کرلیا۔۔ جب کہ دوسری طرف آغا ماجد جو ایک بار پہلے بھی آفتاب اقبال کی ٹیم سے الگ ہوچکے تھے اس بار پھر الگ ہوگئے اور جیوکے پروگرام “خبرناک” کا حصہ بن گئے ہیں ، وہ بہت جلد خبر ناک میں نظر آئیں گے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ خبریار کے ایگزیکٹیو پرڈیوسر بھی ٹیم سے  فارغ کردیئے گئے ہیں، ان پر مبینہ کرپشن کا الزام سامنے آیا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ گھریلو پروڈکشن کے باعث آفتاب اقبال اب ہر چیز کو کاؤنٹر چیک کررہے ہیں تاکہ فضول خرچی سے بچا جاسکے۔۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں