shahrukh ke sath film ki offer ayi thi

کبھی فحاشی کا سہارا نہیں لیا، اداکارہ میرا کا “انکشاف”۔۔

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بہت سی اداکاراؤں نے انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لیے فحاشی کا سہارا لیا لیکن وہ پھر بھی ناکام رہیں۔ایک اخبار کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق میرا کا کہنا ہے کہ شوبز میں شارٹ کٹ سے نہیں بلکہ محنت سے مقام حاصل کیا لیکن میرے نزدیک بہت سی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنا مقام بنانے کے لیے فحاشی کا سہارا لیا لیکن اس کے باوجود وہ ناکام رہیں۔اداکار نے کہا کہ میری ہم عصر اداکارائیں جلد ہی اپنے گھروں میں بیٹھ گئیں لیکن میری پر فارمنس کو ہمیشہ پسند کیا جا تا رہا یہی وجہ ہے کہ اب بھی ملک بھرسے لائیو شوز کی آفرز ملتی ہیں اور مجھے اس بات پر بے انتہا خوشی ہے۔اداکار میرا کا کہنا ہے کہ میں آج بھی اداکاری میں منفرد پرفارمنس دے کر شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں لیکن کون نمبر ون اداکارہ ہے؟ اس کا فیصلہ میں نے یا کسی اور اداکارہ نے نہیں بلکہ شائقین نے کرنا ہے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں