کراچی میں ابھی ایک صحافی کی پرسرار گمشدگی کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہواتھا کہ چار صحافیوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا۔۔ اطلاعات کے مطابق شہر میں ڈکیتی و رہزنی کی وادرتوں میں تشویش ناک اضافہ ہوگیا۔ سینئر صحافی بھی رہزنی کی ورداتوں سے محفوظ نہیں .کراچی کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر سمیت 4 صحافیوں کو لوٹ لیا گیا ..واردات تھانہ شاہ لطیف ٹاون نیشنل ہائی وئے پر ہوئی.4 سینئر صحافیوں سے موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا چھینی گئیں ..دو نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے ..دونوں کرمنلز کے پاس ٹی ٹی پستول تھیں، لٹنے والوں میں کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدرلیاقت رانا، نائب صدر محمد منصف ، سینئر صحافی اسحاق تنولی اور علی حسن شامل ہیں۔۔

Facebook Comments
