riyasat mukhalif bayanaat par youtubers ke khilaaf tehqeqaat shuruh

سینئر صحافی کی سائبر کرائم میں طلبی۔۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ،سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر ،نائب صدر قذافی بٹ ،سیکریٹری بابر ڈوگر ،جوائنٹ سیکریٹری حافظ فیض احمد خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے سینئر صحافی میاں داود کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر قدغن قرار دیا ہے ۔انہوں نے مذمتی بیان میں کہا کہ معاشرے میں رونما ہونے والے واقعات کو اصل حقائق کے ساتھ بیان کرنا صحافیوں کی ذمہ داری ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صحافیوں کو ان کی ذمہ داریوں سے روکنے کے لیے ان کے خلاف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جوکسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آزادی صحافت کے لیے ہر دور میں صعوبتیں برداشت کی ہیں اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نوٹس کے خلاف فوری ایکشن لے کر صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے بصورت دیگر صحافی برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں