mangetar ke hamra police ne pakra imran khan churwane aye

وزیراعظم کے نئے معاون خصوصی اطلاعات کی تقرری

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ عاصم سلیم باجوہ کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد ” رﺅف حسن “ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کر دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ رﺅ ف حسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا ، عاصم سلیم باجوہ کے مستعفیٰ ہونے کے بعد عہدہ خالی تھا ۔ یاد رہے کہ عاصم سلیم باجوہ نے اثاثوں سے متعلق نجی ویب سائٹ کی خبر سامنے آنے پر اس کی تردید کرتے ہوئے وضاحت پیش کی تھی لیکن انہوں نے اس معاملے کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کی وضاحت کو قبول کرتے ہوئے نہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کہ ہدایت کی تھی اور استعفیٰ قبول نہیں کیا ۔ کچھ عرصہ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کر لیا تھا اور وہ عہدے سے الگ ہو گئے تھے تاہم وہ چیئرمین سی پی پیک اتھارٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں