samaa ke workers ko bara jhatka

سما ٹی وی کی انتظامیہ کا کارکنوں سے نیا کھلواڑ۔۔۔۔

سما ٹی وی میں چینل انتظامیہ نے نیا ڈرامہ رچا کر کارکنوں پر برطرفیوں  کی تلوار چلانے کا فیصلہ کرلیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سما کی انتظامیہ نے برطرفیوں کے الزام کا سامنا کرنے کیلئے نیا ڈرامہ رچایا، جس کے تحت تھرڈ پارٹی ایچ آر کو ٹاسک دے کر اور اس میں ملوث کرکے ملک بھر میں کارکنوں کے انٹرویوز کئے گئے یہ تھرڈ پارٹی آؤٹ سورس ہے جو اپنی رپورٹ لاہور ہیڈآفس میں تین رکنی کمیٹی کو دے گی جس کی سربراہی چینل کی بااثر خاتون کریں گی، پپو کے مطابق برطرفیوں کا فیصلہ بہت پہلے کرلیا گیا تھا، جس کی خبر عمران جونیئر ڈاٹ کام نے کافی پہلے دی بھی تھی لیکن چونکہ سما ٹی وی پی ایس ایل کا میڈیا پارٹنر بھی ہے اس لئے پی ایس ایل کی وجہ سے اس پر عمل درآمد روک دیا گیا جس کے بعد اب تھرڈ پارٹی ایچ آر کا ناٹک رچایاگیا۔۔ پپو کے مطابق لاہور ہیڈآفس کی تین رکنی کمیٹی اپنی فائنل رپورٹ چیئرمین سما ٹی وی عبدالعلیم خان کو پیش  کرے گی اور بتائے گی کہ سما ٹی وی میں ہونے والا نقصان کم کرنے کے لئے اتنے لوگ نکالنا بہت ضروری ہیں، پپو کا کہنا ہے کہ یہ سارا معاملہ مئی میں سامنے آجائے گا، اور مئی میں کارکنوں کی ملک بھر سے برطرفیاں شروع ہوجائیں گی، جب میڈیا انڈسٹری میں شور مچے گا تو تنقید کرنے والوں کے سامنے تھرڈ پارٹی کی رپورٹ رکھ دی جائے گی اور کہا جائے گا یہ ہمارا فیصلہ نہیں، ہم نے تو باہر کے لوگوں سے سروے کرایا جس کی رپورٹ پر برطرفیاں کی گئیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ دس سے پندرہ دن میں اس سارے معاملے پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں