معروف گلوکارہ کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ۔۔۔ 58

معروف گلوکارہ کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ۔۔۔

معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنے گھر پر مبینہ طور پر مسلح افراد کی جانب سے حملے اور قبضے کی کوشش کا الزام عائد کر دیا، گلوکارہ کے مطابق نعمان نے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحے کے زور پر گھر پر قبضے کی کوشش کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔شازیہ منظور نے واقعے سے متعلق اپنے وکیل کے ذریعے پولیس کو اطلاع دی اورلاہور کے تھانہ ملت پارک میں مقدمے کے اندراج کے لیے تحریری درخواست جمع کرا دی۔درخواست میں سی سی ٹی وی فوٹیج کو اہم ثبوت قرار دیتے ہوئے پولیس سے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔گلوکارہ نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست مل چکی ہے، واقعے کی تصدیق کے بعد کارروائی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں