چینل کے مالکان کی تبدیلی 90ملازمین کی نوکری کھاگئی۔۔۔ 184

چینل کے مالکان کی تبدیلی 90ملازمین کی نوکری کھاگئی۔۔۔

سٹی نیوز نیٹ ورک کے سٹی چینل سٹی ٹوئنٹی ون کی دھرتی گروپ کو فروخت کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ چینل کی اس خریدوفروخت سے پندرہ نومبر کو نوے ملازمین بے روزگار ہوگئے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ چینل و خریدوفروخت کے معاہدے کے وقت طے ہوا تھا کہ چینل کے تمام سامان اور ورکرز سمیت نئی انتظامیہ اسے اون کرے گی۔۔ جس پر کافی عرصے تک بحث و مباحثہ بھی ہوتا رہا، دونوں میڈیا گروپس میں چینل کی ہر چیز کے حوالےسے کافی لمبی لمبی میٹنگز ہوتی رہیں، پپو کے مطابق آخرکار طے یہ پایا کہ ایک فائنل لسٹ سترافراد کی بنائی گئی جس کی سیلری دھرتی گروپ( نئے مالکان ) نے ادا کرنا تھا، جب کہ باقی پچاس ملازمین کو دو ماہ کا نوٹس دے دیا گیا اور ستمبر و اکتوبر کی تنخواہ دینے کی ذمہ داری محسن نقوی صاحب نے اپنے ذمہ لے لی، دوسری طرف دھرتی میڈیا گروپ نے ستر افراد کی اس لسٹ میں سے صرف تیس افراد کو جاب پہ لیا اور ان سے کام لینا شروع کردیا، باقی چالیس افراد کو کہا کہ ابھی آپ سٹی نیوزنیٹ ورک کے دفتر میں بیٹھے جب ضرورت ہوگی تو آپ کو بلالیا جائے گا، اس دوران ضرورت پڑنے پر کیمرہ مین اور ڈرائیور کو بلا کر ان سے کام بھی لیا گیا لیکن انہیں سیلری نہیں دی گئی یعنی زمینی حقائق کے مطابق انہیں مائنس کردیا گیا، اسی طرح پندرہ نومبر کو اکتوبر کی سیلری دینے کے بعد پچاس ورکرز جو نوٹس پہ تھے وہ بھی اب فارغ ہوگئے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سٹی ٹوئنٹی ون جس کے نئے مالک دھرتی میڈیا گروپ ہے ان کا پی سی آر یا وہ اسٹوڈیو جہاں سے خبریں آن ائر ہوتی ہیں وہ اسی پرانے طریقے کے مطابق سٹی نیوز نیٹ ورک کے لاہور ہیڈآفس میں ہیں، جب کہ اس کے بدلے ( بارٹر سسٹم) کراچی میں ٹوئنٹی فور نیوز کا ایک پروگرام کیا ڈرامہ ہے دھرتی میڈیا گروپ کے دفتر میں موجود اسٹوڈیو میں ہفتے میں ایک روز ریکارڈ کیا جاتا ہے۔۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چینل کے مالکان کی تبدیلی نوے ملازمین کی نوکری کھاگئی۔۔۔جب کہ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ افرادی قوت میں شدید کمی کے باعث اینکرز پر سختی سے یہ نافذ کیا گیا ہے کہ وہ تین بلیٹن کے ساتھ ساتھ ایک پروگرام بھی کریں، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایک ماہ میں ہی تین اینکرز نے جاب چھوڑ دی ۔۔پپو نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ سٹی 21 نیوز جب پہلی انتظامیہ یعنی سٹی نیوز نیٹ ورک کے پاس تھا تو ان کے پاس سواسو سے زائد ملازم بھرتی کئے گئے لیکن موجودہ انتظامیہ ( نئے مالکان) صرف تیس ملازمین سے کیسے چینل چلا رہی ہے؟؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں