khatoon meezbaan ne munfarid aezaaz haasil karlia

خاتون میزبان نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔۔

معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس نامور برطانوی ٹی وی چینل اسکائی اسپورٹس پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔زینب عباس پاکستان کی پہلی خاتون اسپورٹس پریزنٹر ہیں جنہیں غیر ملکی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔زینب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں برطانوی ٹی وی چینل کا لوگو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ شئیر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز اور اس کے بعد ہونے والے ’دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ‘ کے لیے اسکائی اسپورٹس پر ڈیبیو کروں گی۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں