psl geo super or geo news aik pitch par

جیوکے ڈرامے پھر سحر طاری کرنے لگے

تحریر: محمد ناصر

پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ کے ڈراموں نے ہر ایک پر اپنا سحر طاری کردیا ہے۔ جیو ٹی وی پر آن ایئر ہونے والے تمام ہی ڈرامے اس وقت ناظرین کی پسندیدگی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ کامیڈی، طنز و مزاح، رومانس، سنجیدگی، ہنسی، مذاق، قہقہے، جوش، جذبات، خوف ، احساسات، انتقام اور دِل چھو لینے والے مختلف موضوعات کے دلچسپ ڈرامے عوامی توجہ کا مرکز ہیں۔ جیو کے بعض ڈرامے ایسے بھی ہیں جو منفرد اور حساس موضوعات کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں جبکہ کچھ ڈراموں میں خاندانی روایات کو دکھایا جارہا ہے ، کچھ ایسے بھی ہیں جس میں سماجی مسائل کی نشاندہی کی جارہی ہے تو کچھ ڈراموں کو دیکھ کر ناظرین ہنسنے اور قہقہے لگانے پر مجبور ہیں۔ جیو ٹی وی کے حالیہ ڈراموں میں ”ڈر خدا سے، میرا رب وارث، میرے محسن، شاہ رُخ کی سالیاں، بھروسہ پیار تیرا، ڈولی ڈارلنگ، رمز عشق ، یاریاں اور پیا نام کا دیا“ وہ سیریل ہیں جو اس وقت بھی ریٹنگ چارٹس پر بھی نمایاں پوزیشن پر موجود ہیں ۔ اِن ڈراموں کی ہر قسط ناظرین کی بھرپور دلچسپی سے بھری ہوئی ہے۔ روٹھنے منانے کی کیفیات، فیملی ڈراما، تجسس، رشتوں کی طاقت، وطن سے محبت، مٹی سے عشق، رسم و رواج سے بغاوت، غرض یہ تمام ہی رنگ جیو کی اسکرین پر سجے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ عوام کا پسندیدہ چینل اپنے ڈراموں کے سبب سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں ہٹس حاصل کررہا ہے۔ معروف پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بہت بڑے نام ہیں جنہیں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں کامیابی کا ضامن سمجھا جاتا ہے۔ اِن کے ادارے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے تحت بننے والے ڈرامے بھی لوگوں کو مدتوں یاد رکھتے ہیں۔ اِن کے پیش کردہ حالیہ ڈرامے ”خانی“ اور ”رومیو ویڈز ہیر“ نے ڈرامہ انڈسٹری میں نا صرف کئی بڑے ریکارڈ بنائے بلکہ مقبولیت کی ایسی دھوم مچائی جس کی دھنک اب تک لوگ محسوس کررہے ہیں۔ سیونتھ اسکائی کے سیریل ”میرا رَب وارث، ڈر خدا سے، میرے محسن “ اپنے حساس اور منفرد موضوعات

کے سبب ہر طرف چھائے ہوئے ہیں اور دِن بدن اِن سیریلز کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔(محمد ناصر)

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں